(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) انسانی حقوق کی تنظیموں نے بیمار اور معمر فلسطینی رہ نما کی بلا جواز حراست اور ان کی انتظامی قید کی سزا کی تجدید کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اسرائیلی حکام نے اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سینیر رہ نما اورقانون کونسل کے رُکن الشیخ حسن یوسف کے صاحبزادے اویس یوسف نے مقامی میڈیا کو اطلاع دی ہے کہ قابض صیہونی ریاست نے ان کے والد کی انتظامی حراست کی مدت میں 4 ماہ کی توسیع کردی ہے ۔
فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں نے بیمار اور معمر فلسطینی رہ نما کی بلا جواز حراست اور ان کی انتظامی قید کی سزا کی تجدید کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ بلند فشار خون، ذیابیطس، کولسٹرول جیسے امراض کاشکار 65 سال الشیخ حسن یوسف کو اسرائیلی فوج نے 2 اپریل 2019 کو رام اللہ کے مغرب میں بیتونیا قصبے میں واقع ان کے گھر سے حراست میں لے لیا تھا۔ وہ اب تک 22 سال اسرائیلی عقوبت خانوں میں زندگی گذار چکے ہیں