(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسماعیل ھنیہ نےکہاہے کہ ہم نے گذشتہ دنوں مں بہت سی فتوحات حاصل کں، مقبوضہ بیت المقدس میں ہونے والی حالیہ صہیونی جارحیت کا جواب دیتے رہیں گے۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اپنے ایک انٹرویو میں حالیہ مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں پر منظم حملوں کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم نے گذشتہ دنوں مں بہت سی فتوحات حاصل کں، مقبوضہ بیت المقدس میں ہونے والی حالیہ صہیونی جارحیت کا جواب دیتے رہیں گےاگر کوئی صہیونی وجود القدس میں اپنی جارحانہ پالیسیوں کو جاری رکھے گا تو ہم اس کو مزید قبول نہیں کریں گے اور جارحیت کا جواب جارحٰت سے دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ القدس کے نوجوان اس وقت جیت گئے جب انہوں نے قابض آباد کاروں اور قابض پولیس کو العامود گیٹ اور سیڑھیوں سے باہر نکالنے پر مجبور کیا اور القدس کے اسلامی ورثے کو تحفط فراہم کیا ہے۔