(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ہم دنیا، امریکا اور صہیونیوں کو بتا دینا چاہتےہیں کہ صدی کی ڈیل کو آگے بڑھنے نہیں دیا جائےگا، امریکا کا نیا استعماری منصوبہ پاش پاش ہوگا اور اس میں فتح ونصرت فلسطینی قوم کی ہوگی۔
مقبوضہ فلسطین کی مزاحتمی تحریک حماس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے امریکا کی طرف سے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبے ‘صدی کی ڈیل’ کے اعلان سے قبل امریکی منصوبے کے خلاف کل جماعتی فلسطینی کانفرنس مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں طلب کی ہے ۔
تمام فلسطینی قوتوں کو قاہرہ میں جمع کرنے کا مقصد امریکا کی جانب سے مشرقی وسطیٰ کیلئے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبہ صدی کی ڈیل کے اعلان کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنا ہے ۔
بیان میں اسماعیل ھنیہ کا کہان ہے کہ صدی کی ڈیل کا مقابلہ ہمارے لیے ایک جنگ ہے اور ہم اس جنگ میں کسی صورت میں پیچھے نہیں ہٹیں گے، اس جنگ میں پسپائی حرام ہے، ارض مقدس پر کوئی سمجھوتا کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی اس کی خریدو فروخت کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم فوری طور پرتحریک فتح کی قیادت سے ملاقات کے لیے تیار ہیں ہمیں اپنے وطن، مقدسات اور محرمات کا خود ہی دفاع کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا، امریکا اور صہیونیوں کو بتا دینا چاہتےہیں کہ صدی کی ڈیل کو آگے بڑھنے نہیں دیا جائےگا۔ امریکا کا نیا استعماری منصوبہ پاش پاش ہوگا اور اس میں فتح ونصرت فلسطینی قوم کی ہوگی۔