• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 7 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

سلامتی کونسل سے رجوع امن مذاکرات کی ناکامی چھپانے کی کوشش ہے: الزھار

منگل 23-12-2014
in حماس
0
plf trytohide
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے مرکزی رہ نما ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے آزاد ریاست کے حصول کے لیے سلامتی کونسل سے رجوع کا فیصلہ رام اللہ اور اسرائیل کے درمیان نام نہاد امن مذاکرات کی خفت اور ناکامی چھپانے کی کوشش ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ذریعے فلسطین میں اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خاتمے کے لیے سلامتی کونسل میں قرارداد جمع کرانا اپنی نوعیت کا ایک درست اقدام ہے مگر یہ دراصل فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے طویل بے مقصد مذاکرات کی ناکامی چھپانے کی ایک کوشش ہے، کیونکہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے ساتھ مسئلہ فلسطین کے تصفیے میں ناکام ہونے اور مذاکرات کے بند گلی جانے کے بعد سلامتی کونسل سے رجوع پر مجبور ہوئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر الزھار نے کہا کہ صدر محمودعباس کی جانب سے جس نیت کے ساتھ سلامتی کونسل سے رجوع کا فیصلہ کیا گیا ہے وہ وقت کا ضیاع ہے۔ میرے خیال میں فلسطینی اتھارٹی کے اس اقدام کی کوئی خاص اہمیت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں فلسطینی ریاست کے حوالے سے قرارداد صہیونی ریاست پر کوئی زیادہ اثرات مرتب نہیں کرے گی کیونکہ اسرائیل امریکا کی پشتیبانی کے ساتھ فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی پامالی اور انکار کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا کہ صدر محمود عباس بچوں کی طرح کھیل تماشے میں مصروف ہیں۔ وہ بچوں کی طرح گڑیوں سے کھیل رہے کہ اس گڑیا کو ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ رکھا جائے تو وہ زیادہ خوبصورت لگے گی۔ وہ ایک ایسی گڑیا ہے جو کسی کے ہاتھ میں کھلونے سے زیادہ کوئی وقعت نہیں رکھتی۔ مغربی اور عرب ممالک کی طرف سے سامنے آنے والی آراء سے بھی یہ واضح ہورہا ہے کہ سلامتی کونسل سے رجوع کے فیصلے سے فلسطینی اتھارٹی کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.