• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 17 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

سرنگ حادثے میں شہید ہونے والوں نے دفاع وطن میں جانیں قربانی کیں:مشعل

اتوار 31-01-2016
in حماس
0
0Pala0144
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے گذشتہ منگل کے روز غزہ کی پٹی میں سرنگ کے حادثے میں شہید ہونے والے القسام بریگیڈ کے سات کارکنوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہید ہونے

والے قوم کے ہیرو ہیں جنہوں نے دفاع وطن اوردشمن کے خلاف جنگ کی تیاری میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ منگل کو غزہ کی پٹی میں ایک سرنگ میں کام کرنے والے سات کارکن اس وقت شہید ہوگئے تھے جب موسم کی خرابی کے باعث سرنگ بیٹھ گئی تھی۔

سرنگ حادثے میں شہید ہونے والے ساتوں کارکنوں کے اہل خانہ سے فردا فردا ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے خالد مشعل نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل کی تلقین کے ساتھ زور دیتے ہوئے کہا کہ شہداء دشمن کے خلاف جنگ کی تیاری میں اپنی جانیں قربان کرگئے ہیں۔ قوم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

خالد مشعل کا کہنا تھا کہ سرنگ میں شہید ہونے والے فلسطینی قوم اور پوری ملت اسلامیہ کے لیے باعث فخر ہیں۔ اللہ نے انہیں شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز کرکے سرخروکردیا۔

ادھر اردن میں اخوان المسلمون کے سربراہ ڈاکٹر ھمام سعید نے بھی سرنگ حادثے میں سات کارکنوں کی شہادت پرحماس اور فلسطینی قوم سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اسماعیل ھنیہ اور جماعت کے دیگرقایدین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineسرنگ حادثے میں شہید ہونے والوں نے دفاع وطن میں جانیں قربانی کیں:مشعل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.