(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی رہنماؤں ڈاکٹر عدنان تبانہ اور عمر البرغوثی کے جنازوں میں عوام کے جم غفیر اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی قوم مزاحمت کے پروگرام اور حماس کے ایجنڈے سے پوری طرح متفق ہے۔
سینئر فلسطینی رہنما اور اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے رکن ڈاکٹر عدنان تبانہ اور عمر البرغوثی کے جنازے میں ہزاروں فلسطینیوں کی شرکت کے بعد حماس ترجمان فوزی برھوم کی جانب سے جاری بیان میں رہنماؤں کے جنازوں میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کو عوامی ریفرنڈم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمر البرغوثی کے جنازے میں عوام کے جم غفیر کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی قوم مزاحمت کے پروگرام اور حماس کے ایجنڈے سے پوری طرح متفق ہے۔
انھوں نے کہا کہ حماس کے عظیم رہ نما عمر البرغوثی کے جنازے میں جتنے لوگوں نے شرکت کی ہے اس نے حماس کے نقطہ نظر پر تنقید کرنے والوں کے منہ بند کردیے ہیں، اس جنازے نے یہ ثابت کردیا ہے کہ فلسطینی قوم مزاحمت اور مسلح جدو جہد کے راستے پر چلنے والوں کے ساتھ ہے۔