اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے کہا ہے کہ جماعت غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی راہ داری رفح کو کھولنے کے لیے مصر کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ رفح گذرگاہ کے بحران کے حل کے لیے بھی مثبت تجویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
رپورٹ کےمطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارا مقصد غزہ کی پٹی کے عوام کو بیرون ملک آمد ورفت کی سہولت دینا اور بیرون ملک سے اشیائے خودو نوش کی غزہ کو ترسیل کو آسان بنانا ہے۔ اس لیے ہم رفح گذرگاہ کے حوالے سے نئی شرائط عائد نہیں کررہے ہیں۔ مصری حکومت اور فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مل بیٹھ کر رفح گذرگاہ کا معاملہ حل کیا جاسکتا ہے۔حماس نے فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت تحریک فتح کی رفح گذرگاہ کےحوالے سے حالیہ بیان بازی کی شدید مذمت کی گئی ہے اور کہا ہے کہ تحریک فتح غزہ کی پٹی کے عوام کی مشکلات کو اپنے مخصوص مقاصد اور مفادات کے لیے استعمال کرتے ہوئے انہیں بلیک کررہی ہے۔