(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسماعیل ھنیہ نے غیرملکی سفراء کو قضیہ فلسطین کو لاحق خطرات سے آگاہ کرنے کے ساتھ بتایا کہ ان کی جماعت فلسطینی قوتوں کے درمیان اتحاد اور مفاہمت کی پالیسی پر سختی کے ساتھ عمل پیرا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کےخلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے گذشتہ روز قطرکے دار الحکومت دوحہ میں ایران کے سفیر حمید رضا دھقانی، ترکی کے سفیر مصطفیٰ صوکوکو، روس کے سفیر نور محمد خولوف اور جنوبی افریقا کے سفیر فیصل موسیٰ سمیت دیگر غیرملکی سفراء سے ملاقات کی اور مقبوضہ فلسطین کی تازہ صورت حال، فلسطین میں رواں سال تین مراحل میں ہونے والے انتخابات اور انتخابی عمل کو لاحق خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حماس کے سیاسی شعبے کےدفتر میں ہونے والی ملاقات میں اسماعیل ھنیہ نے صیہونی ریاست کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کے ساتھ ساتھ قضیہ فلسطین کو لاحق خطرات سے بھی آگاہ کیا۔
اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت مقبوضہ فلسطین میں تمام ساسی دھڑوں کےساتھ اتحاداور مفاہمت کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔