(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قضیہ فلسطین کا حقیقی مالک مسلم امہ اور فلسطینی قوم ہے، دنیا کی کوئی طاقت فلسطینی قوم کا سودا نہیں کرسکتی۔
مقبوضہ فلسطین میں قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سابق صدر خالد مشعل نے ترکی کے شہر استنبول میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس وقت جو کچھ عرب ممالک میں ہو رہا ہے، اس نے قضیہ فلسطین سے توجہ ہٹا کر اس کو کمزور کردیا ہے تاہم عرب ممالک کا اپنے داخلی بحرانوں سے الجھنا عارضی ہے ، توقع ہے کہ عرب ممالک کے بحران جلد دور ہوجائیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلامی تحریکیں عرب اور مسلم دنیا میں قضیہ فلسطین کی قوت ہیں مگر بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سب کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، حماس امت کے تمام فریقین پر قضیہ فلسطین کی معاونت پر زور دیتی ہے، عرب ممالک میں سر اٹھانے والے بحرانوں نے قضیہ فلسطین کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔