فلسطینی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کی قیادت میں تنظیم کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مراکش کے وزیراعظم عبدالالہ بن کیران،
وزیرخارجہ سعد الدین عثمانی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں فلسطین کی موجودہ صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق خالد مشعل کی سربراہی میں مراکش کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اپنے اس دورے کے خالد مشعل نے مراکشی قیادت کوفلسطین کی موجودہ صورت حال، اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی، مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر اورغزہ کی پٹی میں اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی پانندیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
خالد مشعل نے مراکش کے وزیراعظم پر زور دیا کہ وہ عرب ممالک کی قیادت کو مسئلہ فلسطین کے حل لیے متحد کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عرب ممالک کی قیادت اپنی صفوں میں اتحاد پیدا نہیں کرتی فلسطین کا مسئلہ حل طلب رہے گا۔
اس موقع پرمراکش کے وزیراعظم بن کیران نے حماس کی قیادت کو یقین دلایا کہ وہ فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم بن کیران نے فلسطینی قیادت اور سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین