• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

خالد مشعل کی حماس کے وفد کے ہمراہ خصوصی دورے پر جنوبی افریقا آمد

منگل 20-10-2015
in حماس
0
Khalid Hamas
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل جماعت کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ گذشتہ روز جنوبی افریقا کے صدر مقام جوہانسبرگ پہنچے جہاں انہوں نے جنوبی افریقا کی حکمراں جماعت "نیشنل کانفرنس” کی مرکزی قیادت سے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق خالد مشعل اور ان کے ہمراہ آئے وفد نے جنوبی افریقا کی حکمراں جماعت کی مرکزی قیادت سے طویل ملاقات کی۔ ملاقات میں مسئلہ فلسطین، اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں کے خلاف مظالم، تحریک انتفاضہ القدس سمیت دیگر اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرنے والا اہم ترین ملک ہے۔ جوہانسبرگ کی حکومت اور حکمراں جماعت نے ہر مشکل میں فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کی ہے۔ حال ہی میں جب فلسطین میں اسرائیلی فوج نے مظالم کا آغاز کیا تو جنوبی افریقا میں سرکاری سطح پر صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔

فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کی مخالفت میں ملک کے مختلف شہروں بالخصوص جوہانسبرگ، کیپ ٹائون، بینونی، لینزیا اور بریٹوریا میں بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ کی حمایت اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف شدید نفرت کا اظہار کیا گیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.