اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کی قیادت میں تنظیم کا وفد اردن میں سیاسی اور مذہبی شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز حماس نے عمان میں نیشنل سوسائیٹی پارٹی کے سربراہ منیب المصری کی قیادت میں پارٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی۔
اطلاعات کےمطابق دونوں جماعتوں کے وفود اور پارٹی سربراہان کے درمیان ہونے والی بات چیت میں مسئلہ فلسطین، قومی مفاہمت، اسرائیلی مظالم اور غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی ناکہ بندی کےموضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی آئی سی کےنامہ نگار کےمطابق بدھ کو قاہرہ میں منیب المصری کی قیادت میں حماس کے وفد سے ملاقات کے دوران ہی گیارہ فلسطینی آزاد شخصیات نےخالد مشعل سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں آزاد شخصیات نے حماس اور الفتح کے درمیان جلد ازجلد مفاہمت کےقیام پر زوردیا۔ فلسطینی شخصیات نے مفاہمت کا عمل باربار تعطل ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور صدر محمود عباس اور خالد مشعل پر زور دیا کہ وہ قاہرہ اور قطر میں طے پانے والے معاہدوں کو عملی شکل دیں تاکہ فلسطین میں قومی مفاہمت کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔
ملاقات کے دوران حماس کےسیاسی شعبے کے اراکین محمد نزال اور محمد نصر بھی موجود تھے۔ بعد ازاں خالد مشعل سے اردنی مجلس اعیان کے سربراہ طاہر المصری اور اردنی دانشورں اور صحافیوں محمد ابو رمان،،فہد الخیطان، اور یاسر ابو ھلالہ نے بھی ملاقات کی۔