• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

خالد مشعل کا مصری صدر کو فون، فوجیوں پرحملے پر افسوس کا اظہار

منگل 07-08-2012
in حماس
0
plf khalid laminated soldiers attack
0
SHARES
3
VIEWS

 

اسلامی تحریک مزاحمت ‘‘حماس’’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے مصری صدر ڈاکٹر محمد مُرسی سے ٹیلیفون پر سیناء میں پیش آئے دہشت گردی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ خالد مشعل نے پیر کو مصری صدر ڈاکٹر محمد مُرسی کو فون کیا اور سیناء میں مصری فوجیوں کی نامعلوم دہشت گردوں کے حملےمیں ہلاکت کی شدید مذمت کی۔ خالد مشعل نے فوجیوں پر حملے کو مجرمانہ اور دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مصری قوم کی مشکل کی اس گھڑی میں حماس اور پوری فلسطینی قوم مصری عوام کے ساتھ ہیں۔ نیز حماس اورفلسطینی قوم مل کر مصر کی قومی سلامتی کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ خالد مشعل نے اس موقع پر دہشت گردوں کے حملے میں مارےجانے والے مصری فوجیوں کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی اور شہداء کے لواحقین سے بھی ہمدردی اور غم گساری کا اظہار کیا۔

دونوں رہ نماؤں کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں سرحدوں کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ خیال رہے کہ اتوار کی شام مصر اور غزہ کی پٹی کے درمیان سرحدی گذرگاہ رفح کراسنگ کے قریب نامعلوم افراد نے مصری فوجیوں پر اس وقت حملہ کردیا تھا جب وہ افطاری میں مصروف تھے۔ حملے میں کم سےکم پندرہ مصری فوجی جاں بحق اور سات کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.