اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی شعبے کے رکن ڈاکٹر موسی ابو مرزوق کا کہنا ہے کہ فتح اور حماس کے وفد منگل کے روز مصری صدر محمد مرسی سے ملاقات کے لیے قاھرہ روانہ ہو رہے ہیں،
سماجی روابط کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کیے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ حماس کے وفد کی سربراہی خالد مشعل اور فتح کے وفد کی سربراہ محمود عباس کر رہے ہیں۔
حماس کے سیاسی شعبے کے رکن کے مطابق بدھ کے روز خالد مشعل اور محمود عباس میں قاھرہ میں ملاقات ہو گی جس میں دونوں رہنما فلسطینی مفاہمت پر عمل درآمد کے حوالے سے درپیش رکاوٹوں پر بات چیت کرینگے۔ انہوں نے فلسطینی اختلافات اور تقسیم ختم کروانے کی مصری کوششوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد مرسی ہمارے اختلافات ختم کروانے میں غیر معمولی دلچسپی لے رہے ہیں، ابو مرزوق نے امید ظاہر کی کہ بدھ کے روز ہونے والے یہ مذاکرات حقیقی فلسطینی اتحاد کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہونگے۔