(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل اور فلسطینی اتھارٹی کے صدرمحمود عباس کے درمیان ملاقات کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خالد مشعل اور صدر عباس کے درمیان ملاقات کی کوئی تیاری نہیں ہو رہی ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی بات چیت جاری ہے۔حماس کے ترجمان نے تحریک فتح کی جانب سے جاری کردہ بیان کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ جلد ہی حماس اور فتح کے وفود کی قطر میں ملاقات ہوگی جس میں صدر محمود عباس اور حماس کے پولیٹ بیرو خالد مشعل شرکت کریں گے۔
فتح کے عہدیداروں کی جانب سے جاری کردہ بیانات میں کہا تھا کہ حماس اور فتح کی قیادت میں دوحہ میں ملاقات کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔