(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس رہنما کو صیہونی فوج نے 20سال قید میں رکھنے کے بعد رہائی کے صرف چند ماہ میں دوبارہ حراست میں لے لیا گیا تھا، جن کو گزشتہ روز رہا کردیا گیا ۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطین میں قابض ریاست کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سینیر رہ نما اور غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے رہائشی نزیہ ابو عون کو ایک سال قید رکھنے کے بعد گزشتہ روز رہا کردیا ۔
نزیہ ابو عون کی رہائی کا اعلان سنتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین کے علاقے جبع کے مقام پر ان کی رہائش گاہ پر جمع ہوئی ور ان کا شاندار استقبال کیا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے حماس رہ نما نزیہ ابو عون کو 13 اگست 2018ء کو حڑاست میں لیا۔ انہیں 20 سال قید میں رکھنے کے بعد رہائی کے صرف چند ماہ میں دوبارہ حراست میں لے لیا گیا تھا۔