(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے رکن اور سینیر فلسطینی رہنما ڈاکٹر محمود الزھار نے ذرائع ابلاغ میں اپنے نام سے منسوب ان خبروں کی سختی سے ترید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب نے حماس کو باضابطہ طورپر دورےکی دعوت دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حماس رہنما نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں سعودی عرب کی طرف سے حماس کے وفد کو کسی قسم کے دورے کے دعوت ملنے کے بیان کی تردید کی ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں بعض فلسطینی اخبارات نے ڈاکٹر محمود الزھار کے نام منسوب ایک بیان شائع کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب نے حماس کی قیادت کو سابق وزیرخارجہ شہزادہ سعود الفیصل کی 14 اپریل کو یوم وفات کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
ڈاکٹر الزھار نے اپنے نام منسوب بیان کی سختی سے تردید کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ حماس تمام عرب ممالک کے ساتھ خوش گوار تعلقات کے قیام کے لیے کوشاں رہے گی۔
