رپورٹ کے مطابق حماس کے مندوب نے بھارتی خاتون سفیرسےملاقات کے دوران انہیں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز روزمرہ کی بنیاد پر نہتے فلسطینیوں کو شہید کررہی رہیں جب کہ فلسطینی قوم آزادی کے لیے دشمن کے بدترین مظالم کے خلاف پوری قوت سے کھڑی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز بیروت میں بھارتی سفیر سے ملاقات کرنے والے حماس کے وفد میں جماعت کے شعبہ اطلاعات کے انچارج عبدالمجید عوض بھی موجود تھے۔ انہوں نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی دس سال سےمسلط پابندیوں کے حوالے سے بھی بھارتی سفیر کو بریفنگ دی۔
بھارتی سفیرہ سے ہونےوالی بات چیت میں فلسطینی سیاسی جماعتوں میں مفاہمتی عمل آگے بڑھانے، لبنان میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کے مسائل کے حل اور اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’’اونروا‘‘ کی جانب سے پناہ گزینوں کی امدادی سروسز کم کرنے جیسے معاملات پربھی بات چیت کی گئی۔
بھارت کی خاتون سفیرنے حماس کے وفد کویقین دلایا کہ ان کا ملک فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔ حماس کے وفد نے بھی جمہوریہ ہند کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت پرانیتا نیر شکریہ ادا کیا۔