(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے اپنا قطر اور مصر کا کامیاب دورہ مکمل کرلیا ہے جس کے بعد جماعت کا وفد واپس غزہ پہنچ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حماس کا وفد گذشتہ روز مصر اور غزہ کے درمیان رفح گذرگاہ سے غزہ میں داخل ہوا۔ قبل ازیں جماعت کے وفد نے مصری انٹیلی جنس چیف سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔حماس کے بیرون ملک سے واپس ہونےوالے وفد میں جماعت کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر خلیل الحیہ، حماس کے سیاسی شعبے کے رکن ڈاکٹر محمود الزھار، عماد العلمی اور نزار عوض اللہ شامل ہیں۔
خیال رہے کہ حماس کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد 12 مارچ کو مصر کے چار روزہ دورے پر قاہرہ پہنچا تھا، جہاں سےیہ وفد قطر روانہ ہوگیا تھا۔ قطر سے واپسی کے بعد حماس کی قیادت میں دوبارہ مصری حکام سے بات چیت کی ہے۔
