اسرائیلی فوج نے چھ ماہ قبل اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے ساتھ ایک ڈیل کے تحت رہا فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
جمعرات کے روز قابض فوجنے معاہدے کے تحت رہائی پانے والے خالد موسیٰ شحادہ المخامرہ کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔ محروس کا تعلق الخلیل کے جنوبی قصبے یطا سے تعلق رکھتے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے جمعرات کو یطا میں خالد موسیٰ کے گھر کا محاصرہ کیا۔ محاصرے کے بعد ان کے گھر کی جامہ تلاشی لی گئی اور گھر میں موجود خواتین اوربچوں کو زد و کوب کیا گیا۔
قبل ازیں صہیونی فوج نے اسی علاقے میں ایک کم عمر لڑکے جمال ابو عرام کو گولیاں مار کر شہید اور ایک بیس سالہ نوجوان کو زخمی کر دیا تھا۔ خیال رہے کہ فلسطینی شہری خالد موسیٰ شحادہ کو حماس سے تعلق کے الزام میں عمرقید کی سزا سنائی تھی تاہم حماس نے اپنے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے ایک فوجی کے بدلے میں ایک ہزار ستائیس اسیران کو جیلوں سے رہا کرایا تھا۔ خالد شحادہ ان ہی میں شامل تھے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین