مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایرانی عہدیدار نے یہ بات حماس کے ایک وفد سے تہران میں ملاقات کے دوران کہی۔ گذشتہ روز حماس کے لبنان میں مندوب جمال عیسیٰ، محمد برکہ اور تہران میں مندوب ڈاکٹر خالد القدومی نے ملاقات کی۔
حماس کے وفد کے دورہ ایران کا مقصد تہران میں اسلامی وحدت سے متعلق منعقدہ 28 اجلاس میں شرکت کرنا ہے۔ اجلاس سے قبل وفد نے ایرانی وزارت خارجہ کے معاون خصوصی سے ملاقات کی۔
حماس کے وفد اور ایرانی وزارت خارجہ کے معاون خصوصی کے درمیان ہوئی ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے ایرانی حکام کو فلسطین کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی عہدیدارعبداللھیان نے کہا کہ حماس اور ایران کے درمیان گہرے، دوستانہ اور مضبوط تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران فلسطینی قوم کی آزادی کے لیے صہیونی ریاست کے خلاف جاری مسلح جدو جہد کی حمایت جاری رکھے گا۔
دوسری جانب حماس کے وفد نے ایران کی جانب سے فلسطینی عوام کی غیر مشروط حمایت جاری رکھنے پر تہران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
حماس کے وفد نے ایرانی حکام سے بات چیت کے دوران جنگ سے تباہ حال شہر غزہ کی پٹی کی موجودہ صورت حال اور مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں ایران پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی کے عوام کی مشکلات کے حل میں مزید مدد فراہم کی جائے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین