مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس اور اسلامی جہاد کے علاوہ فلسطین کی نمائندہ قوتوں کی جانب سے مصری حکومت کی طرف سے عدالتی فیصلے کےخلاف دی گئی درخواست کا خیر مقدم کیا ہے۔
غزہ میں اسلامی جہاد کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری حکومت نے حماس کو دہشت گرد قراردینے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دے کر ایک مثبت قدم اٹھایا ہے۔ مصری حکومت کے اس اقدام سے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کی عکاسی ہوتی ہے۔ نیز مصری عدالت کے فیصلے کے بعد فریقین میں پیدا ہونے والی غلط فہمی کو دور کرنے میں بھی مدد ملےگی۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز مصری حکومت نے قاہرہ کی عدالت کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دی ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے پرنظرثانی کرے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین