• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کے بارے میں مصری عدالت کا فیصلہ ’’سیاسی‘‘ ہے: ابو مرزوق

پیر 02-03-2015
in حماس
0
plf political-decision
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے مصری عدالت کی طرف سے جماعت کو’’دہشت گرد‘‘ تنظیم قرار دیے جانے سے متعلق فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے محض’’سیاسی‘‘ فیصلہ قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسیطن کے مطابق حماس رہ نما نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ’’فیس بک‘‘ پر پوسٹ کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مصری عدالت کو حماس کو دہشت گرد قرار دینے کا آئینی طور پر کوئی اختیار نہیں ہے۔ حماس کے بارے میں کسی قسم کی درخواست پر غور کرنا ہی مصری عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں مصر کے دو وکلاء نے حماس اور اس کے عسکری ونگ پر پابندیاں عاید کیے جانے کے ساتھ ساتھ خالد مشعل اور اسماعیل ھنیہ کی مصری شہریت کی منسوخی کی بھی درخواست دی تھی حالانکہ ان کے پاس مصر کی شہریت سرے سے ہے نہیں۔ اس کے علاوہ ایک درخواست میں رفح گذرگاہ کو بند کیے جانے کابھی مطالبہ کیا تھا۔ تاہم مصر کی دیگر وکلاء قیادت نے مذکورہ مطالبات مسترد کر دیے تھے۔

ڈاکٹر ابو مرزوق نے کہا کہ حماس کے خلاف پچھلے دو سال سے مصرمیں سیاسی مہم جوئی جاری ہے۔ پہلے مصرکی سزمین پر حماس کی سرگرمیوں پرپابندی عاید کی گئی۔ اس کے بعد حماس اور اس کے عسکری ونگ کے اثاثے منجمد کیے گئے۔ اب حماس اور القسام بریگیڈ ہی کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ یہ تمام فیصلے سیاسی بنیاد پرکیے جا رہے ہیں جن کی کوئی آئینی اور قانونی حیثیت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس اپنے دفاع اور عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی صلاحیت نہیں رکھتی کیونکہ حماس مصر میں جاری شورش میں جب فریق ہی نہیں تو وہ اپنے دفاع کے لیے مصری عدالتوں میں کیسے جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ مصرکی اسی عدالت نے کچھ عرصہ قبل اسرائیل کے بارے میں ایک فیصلہ دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کے بارے میں کوئی فیصلہ صادر کرنا اس کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.