مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں ایک سیکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے شخص پرشبہ ہے کہ اسے اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے حماس کے اسلحہ کی نگرانی پرمامور کیا گیا تھا۔ جاسوس نے مبینہ طورپر صہیونی دشمنوں کو حماس کے اسلحہ کے خفیہ ذخائرکی نشاندہی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی تاہم پولیس نے اسے حراست میں لے لیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں چند روز قبل حماس کے زیراہتمام اسلحہ کی نمائش کی گئی تھی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کےسخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ سرکاری سیکیورٹی کے علاوہ حماس کی اپنی سیکیورٹی بھی الرٹ تھی جوکسی بھی ممکنہ جاسوسی کی کارروائی پرنظر رکھے ہوئے تھی۔
سیکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ اسرائیلی جاسوس کو حراست میں لینے سے قبل صہیونی فوج کے انٹیلی جنس افسر کی ایک کال بھی موصول ہوئی جس میں اس سے حماس کے اسلحہ کی تعداد، نوعیت اور اس کے خفیہ مراکز کی تفصیلات پوچھی گئی تھیں۔ نیز ان گاڑیوں کے نمبر بھی دشمن کو بتانا تھے جن میں حماس کے کمانڈر سفر کرتے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین