فلسطین کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ”اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)” نے گزشتہ روز لبنان کی فوج پرکیے گئے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اس حملے کا مقصد لبنان کی وحدت، سکیورٹی اور استحکام کو متزلزل کرنا تھا۔
منگل کے روز جاری اپنے بیان میں حماس نے اتوار کے روز لبنان کے دارالحکومت بیروت کے نواح سے ملنے والے راکٹ کی شدید مذمت کی اور زور دیا کہ لبنان میں شہری امن برقرار رہنا چاہیے۔ حماس کا کہنا تھا کہ لبنان میں جاری سیاسی اختلافات کو کسی بھی صورت مسلح مذہبی اختلافات میں نہیں ڈھلنا چاہیے۔
اس موقع پر حماس نے بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے لبنان میں موجود فلسطینی مہاجر کیمپوں کے خلاف شروع کی گئی مہم کو بھی مسترد کیا۔ ذرائع ابلاغ کی جانب سے ان کیمپوں کے شام یا لبنان کے بحران میں ملوث ہونے کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ حماس نے زور دیا کہ فلسطینی حکومت لبنان میں موجود مہاجر کیمپوں کی جانبداری اور ان کی سکیورٹی اور استحکام چاہتی ہے۔ فلسطینی قوم لبنان کے ساتھ مضبوط سرکاری اور قومی تعلقات کی خواہاں ہے اور رہیگی۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین