• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 17 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کی قیادت کے ملائیشیا کے نائب وزیراعظم سے مذاکرات

جمعرات 10-12-2015
in حماس
0
hamas meet
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کی قیادت میں جماعت کا اعلیٰ اختیاراتی وفد کولالمپور کے دور کے دوان ملائیشیا سیاسی قیادت سے ملاقاتیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ کل بدھ کو خالد مشعل نے ملائیشیا کے ناب وزیراعظم زاھد حمیدی سمیت کئی دوسرے رہنمائوں اور حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔

خالد مشعل اور زاھد حمیدی کے درمیان ہونے والی بات چیت میں مسجد اقصیٰ کے خلاف جاری صہیونی سازشوں، بیت المقدس میں صہیونی غنڈہ گردی اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت میں اضافے سمیت باہمی دلچپسی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملائیشیا کے دورے میں خالد مشعل کے ہمراہ آنے والے جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن محمد نزال نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’’فیس بک‘‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ خالد مشعل نے ملائیشیا کے نائب وزیراعظم زاھد حمیدی، وزیر برائے قومی سلامتی شہیدان قاسم اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں فلسطین کی موجودہ تازہ ترین صورت حال بالخصوص تحریک انتفاضہ الاقصیٰ کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔

حماس کے وفد نے ملائیشیا کی پارلیمنٹ کے ایک اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ملائیشیا کی سیاسی جماعتوں اور سیاسی رہنماؤں نے حماس کی قیادت کا خیر مقدم کیا۔

قبل ازیں حماس کے وفد نے ملائیشیا کی حکمراں جماعت ’’آمنو‘‘ کے سیکرٹری جنرل تنکو عدنان منصور سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والے حماس کے وفد میں جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق، سیاسی شعبے کے ارکان محمد نزال اور ماہرعبید۔ فلسطین کلچر آرگنائزیشین کے چیئرمین مسلم عمران اور دیگر عہدیدار شریک تھے۔

خیال رہے کہ حماس کا وفد منگل کو چار روزہ دورے پر ملائیشیا کے دارالحکومت کولالمپور پہنچا تھا۔ حماس کی قیادت کو ملائیشیا کی حکمراں جماعت’’آمنو‘‘ کی جانب سے جماعت کے سالانہ اجتماع میں شرکت مین مدعو کیا گیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineحماس کی قیادت کے ملائیشیا کے نائب وزیراعظم سے مذاکرات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.