• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 29 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کی قیادت کوسعودی عرب کے دورے کی باضابطہ دعوت مل چکی:الزھار

پیر 16-03-2015
in حماس
0
plf saudi-invitation
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن اور سابق وزیرخارجہ ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے ان کی جماعت کی قیادت کو دورہ ریاض کی باضابطہ طورپر دعوت موصول ہوچکی ہے۔ تاہم انہوں یہ نہیں بتایا کہ آیا حماس کی قیادت سعودی عرب کا دورہ کب کرے گی

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹر الزھار نے غزہ کی پٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے ابھی تک کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ ہم اسرائیل سے اس سلسلے میں اسی وقت کوئی بات کریں گے جب قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے ہماری شرائط پرعمل درآمد کا اعلان کیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے سنہ 2010 ء میں طے پائے قیدیوں کے تبادلے کی شرائط پرعمل درآمد نہیں کیا اور اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائی کے بعد کئی فلسطینیوں کو دوبارہ جیلوں میں ڈال دیا ہے۔ ہم اپنے قیدیوں کی  رہائی کی دو دو بار قیمت ادا نہیں کریں گے۔

ڈاکٹر الزھار کا کہنا تھا کہ حماس ایک مزاحمتی تنظیم ہےجو صرف فلسطین کی آزادی کے لیے جدو جہد کررہی ہے۔ ہمار کسی دوسرے دوسرے ملک کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے۔

مصرسے تعلقات

حماس رہ نما نے کہا کہ مصرکی جانب سے غزہ کی پٹی پرحملے کا کوئی امکان نہیں ہے لیکن اگرہمارے اوپرحملہ کیا گیا تو غزہ کے عوام مناسب دفاع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی تحریک آزادی کو کسی قیمت پربھی نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مصر کے ساتھ حماس کے تعلقات جلد از سرنو بحال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت سکون کے وقت میں نہیں ہیں کہ ہم جو چاہیں وہی کریں تاہم حماس کا مصر کے اندرونی معاملات میں کوئی کردار نہیں ہے۔

دورہ سعودی عرب

حماس کی قیادت کے دورہ سعودب عرب سے متعلق خبروں پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے انہیں دورے کی باضابطہ دعوت مل چکی ہے۔ جلدہی حماس کا وفد ریاض کا دورہ کرے گا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.