اسلامی تحریک مزاحمت ”حماس” نے کہا ہے کہ قابض یہودیوں کی جانب سے القدس شہر، مسجد اقصیٰ، مقدس مقامات اور شہر میں موجود دیگر اسلامی آثار اور یادگاروں کو ختم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ایک بیان میں تنظیم نے کہا ہے کہ ان صہیونی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے تیار کی جانے والی وہ فلم ہے، جسے گزشتہ دنوں دکھایا گیا۔ اس فلم میں مسجد اقصیٰ، قبة الصخرة کو منہدم کر کے اس کی جگہ ہیکل سلیمانی کو دکھایا کیا گیا ہے۔ یہ فلم ناجائز صہیونی ریاست کی جانب سے پوری دنیا کو یہ باور کرانے کی ایک کوشش ہے کہ تاریخی اعتبار سے اس جگہ پہلے ہیکل تھا۔ یہودی صدیوں سے اپنی فرسودہ اور جھوٹی روایات بیان کرکے یہ کوشش کرتے رہے ہیں کہ مسجد اقصیٰ کی جگہ پر ہیکل سلیانی تعمیر کیا جانا چاہئے۔
حماس کی جانب سے پوری دنیا کے میڈیا سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ یہودیوں کے ان ناپاک عزائم سے عالمی برادری کو آگاہ کرے اور اس کے سامنے حقیقت حال کو واضح کرے۔ اس کے ساتھ عالم اسلام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے قبلہ اول کے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس حوالے سے کوئی لائحہ عمل وضع کرے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین