رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ کی جانب سے ایک تازہ فوٹیج جاری کی گئی ہے جس میں "ایم 75 ” ماڈل کے دو راکٹ دکھائے گئے ہیں۔ فوٹیج میں متحرک اور موبائل نوعیت کے لانچ پیڈ سے داغے جانے کا منظر بھی دکھایا گیا ہے۔
القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ راکٹ تجربہ کامیاب رہا ہے جس کے بعد فلسطینی مزاحمتی قوت راکٹ کے ایک نئے دور میں داخل ہوگئی ہے۔
القسام بریگیڈ کی جانب سے یہ راکٹ تنظیم کے کمانڈر احمد الجعبری کی شہادت کی تیسری سالگرہ پرجاری ان کی یاد میں جاری کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ حماس کے عسکری ونگ نے سنہ 2000 ء میں میزائل سازی کا سفرشروع کیا تھا۔ آغاز میں یہ راکٹ محض چند کلو میٹرتک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا مگراس میں بہ تدریج بہتری ہوتے ہوئے آج اس کی صلاحیت اور طویل فاصلے تک مار کرنے کی قوت میں بھی اضافہ ہوچکا ہے۔