• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کی  اسرائیل  کے مجرمانہ اقدامات پر دنیا کی خاموشی  کی مذمت

پیر 28-10-2019
in حماس, صیہونیزم, فلسطین
0
حماس کی  اسرائیل  کے مجرمانہ اقدامات پر دنیا کی خاموشی  کی مذمت
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  حماس کا کہنا ہے کہ نہتے فلسطنیوں کے خلاف نسل پرست قابض صیہونی  ریاست  اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات پر عالمی برادری کی خاموشی  بھی جرم اور قاصب ریاست کی حوصلہ افزائی ہے ۔

مقبوضہ فلسطین میں  نسل پرست قابض ریاست کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’  کے ترجمان  فوزی برھوم نے صیہونی زندانوں میں انتظامی حراست   کی غیر قانونی پالیسی کے  خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے خلاف مجرمانہ صہیونی برتاؤ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی اسرائیلی جیلوں میں طویل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینیوں کے معاملے میں پالیسی پرخاموشی بھی ایک جرم ہے جو صہیونی ریاست کے جرائم کی حوصلہ افزائی کا سبب بن رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ صہیونی جیلوں میں اپنے جائز حقوق کے حصول اور جرائم کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنےوالے نصف درجن اسیران کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ صہیونی ریاست ان اسیران کے معاملے میں مجرمانہ لاپراہی اور غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے۔حماس کے ترجمان نے فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کے معاملے پرعالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ عالمی اداروں کی خاموشی نے صہیونی ریاست کے جرائم میں مزید اضافہ کیا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں نصف درجن کے قریب فلسطینی انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کررہے ہیں۔

Tags: بھوک ہڑتالی قیدیحماسصیہونی زندانفلسطینی قیدیفوزی برھومنسل پرست صیہونی ریاست
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.