(روزنامہ قدس آن لائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو بین الاقوامی سطح پر دہشتگرد تنظیم قرارد لوانے کیلئے سرگرم ہے۔
- تفصیلات کے مطابق حماس کو دہشتگرد تنظیم قرار دلوانے کیلئے صیہونی ریاست کوششوں میں مصروف ہے اور اس حوالے سے حال ہی میں اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان اور برطانیہ کے پاکستانی نژاد وزیر داخلہ ساجد جاوید کے درمیان تل ابیب میں ملاقات ہوئی۔
اس ملاقات میں اسرائیلی وزیر داخلہ نے برطانیہ میں حماس کے مقربین کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا اوروزیرداخلہ ساجد جاوید سے مطالبہ کیا کہ وہ برطانیہ میں حماس کی سرگرمیوں پر پابندیاںعاید کریں جبکہ اسرائیلی وزیر نے برطانوی وزیرداخلہ پر زور دیا کہ وہ برطانیہ میں میں حماس پر پابندیوںکے ساتھ اسرائیل کے بائیکاٹ اور سرمایہ کاری روکنے کے لیے سرگرم عالمی مہم’بی ڈی ایس’ کی سرگرمیوںپربھی پابندی عاید کرے ۔ گیلاد اردان نے کہا کہ جرمن پارلیمنٹ کی طرح برطانیہ کو بھی ‘بی ڈی ایس’ کو سام دشمن قرار دینا چاہیے۔
خیال رہے کہ برطانیہ اب تک انسداد دہشت گردی قانون کے تحت 74 تنظیموں کوخلاف قانون قراردے چکا ہے اسرائیل برطانیہ کو اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ پر پابندیاں عاید کرنے اور اسے خلاف قانون ایک دہشت گرد تنظیم قرار دلوانے کی کوشش کررہاہے۔
