• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کو دہشت گرد قراردے کر تحریک آزادی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا: الاقصیٰ بریگیڈ

منگل 03-03-2015
in حماس
0
plf freedom-movement
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کی حکمراں جماعت تحریک فتح کے عسکری ونگ شہداء الاقصیٰ بریگیڈ نے مصری عدالت کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ اور جماعت کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کو دہشت گرد قرار دیے جانے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مصری عدالت نے فلسطینی تحریک آزادی کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الاقصیٰ بریگیڈ کے رہنما نبیل مسعود نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مصر کی عدالت کی طرف سے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر فلسطینی عوام کی آزادی کے لیے جاری جدو جہد پر ضرب کاری لگانے کے لیے دشمن کو کلین چٹ دی گئی ہے۔ قاہرہ کی عدالت کا فیصلہ مصری عوام کی فلسطینیوں سے یکجہتی اور دیرینہ تعلقات کا مظہر نہیں ہے۔ برادر مصری عوام نے ہمیشہ فلسطینیوں کی آزادی اور تحریک مزاحمت کا ساتھ دیا ہے۔

الاقصیٰ بریگیڈ نے مصری عدالت سے مطالبہ کیا کہ وہ حماس اور القسام بریگیڈ کو دہشت گرد گروپ قرار دینے کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے کیونکہ یہ فیصلہ فلسطینیوں کی تحریک آزادی کے لیے نقصان دہ ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں مصر کی ایک مقامی عدالت نے اپنے عاجلانہ فیصلے میں حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ اس سے ایک ماہ پیشتر ایک دوسری عدالت کی طرف سے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کو بھی دہشت گرد گروپ قرار دیا جا چکا ہے۔ مصری حکام کا کہنا ہے کہ حماس اور اس کا عسکری گروپ جزیرہ نما سینا میں سرگرم جہادی تنظیموں کو معاونت فراہم کرتے ہیں تاہم حماس کی جانب سے ان تمام الزامات کو مسترد کیا گیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.