• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کا یوم تاسیس،غزہ میں ریلیوں میں لاکھوں افراد کی شرکت

ہفتہ 13-12-2014
in حماس
0
plf thousands
0
SHARES
5
VIEWS

حماس کا یوم تاسیس،غزہ میں ریلیوں میں لاکھوں افراد کی شرکت فلسطین میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے یوم تاسیس کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں۔ گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں حماس کےیوم تاسیس کے حوالے سے درجنوں مقامات پر ریلیوں اور جلسے جلوسوں کا اہتمام کیا گیا جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے یوم تاسیس کے حوالے سے ایک بڑے جلوس کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں غزہ کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ جلوسوں کی قیادت حماس کی قیادت نےکی۔ اس موقع پر نقاب پوش مجاھدین حماس کے سبز پرچم اور شہداء کی تصاویر اٹھائے شریک ہوئے۔ یوم تاسیس کی ریلیاں نعرہ تکبیر، مزاحمت زندہ باد، اسرائیل مردہ باد، بیت المقدس زندہ باد،مسجد اقصیٰ زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہیں۔

شمالی غزہ کی ریلیاں

حماس کے یوم تاسیس کے موقع پرنماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد گزہ کے شمالی علاقوں بیت حانون، بیت لاھیا، جبالیا اور النزلہ کی مساجد سے ریلیوں کی شکل میں لوگ تاسیسی اجتماع میں شرکت کے لیے نکلے، جبالیا کے جنوبی علاقے دوار ابوشرخ کے مقام پر یہ تمام چھوٹی ریلیاں ایک بڑے جلوس میں تبدیل ہوگئیں۔

وسطی غزہ

غزہ کے وسطی علاقوں میں البریج اور النصیرات پناہ گزین کیمپوں سے شہری حماس کے پرچم اٹھائے ریلیوں کی شکل میں نکلے۔ ان میں حماس کے نقاب پوش نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔اس جلوس کی قیادت حماس کےپارلیمانی لیڈر اور ترجمان ڈاکٹر صلاح الدین بردویل نے کی۔

خان یونس میں جلوس
جنوبی غزہ میں خان یونس شہر سے کم سےکم سات جلوس نکالے گئے۔ یہ جلوس المعسکر، الامل کالونی الکتیبہ گرائونڈ، مشرقی ریجن، معن اور دیگر مقامات سے نکلے۔ جلوسوں کی قیادت حماس کی مقامی قیادت نے کی۔ بعد میں یہ  خان یونس بلدیہ کے گرائونڈ میں تمام ریلیاں ایک بڑے جلوس کی شکل میں منظم ہوگئیں جہاں اسٹیج بنایا گیا تھا اور اسٹیج سے حماس کے ترانے گونج رہے تھے۔

شرکاء کو حماس کے سابق شہید سربراہ  ڈاکٹر عبدالعزیز الرنتیسی شہید کی ایک سابقہ تقریرکا کچھ حصہ بھی سنایا گیا۔ بعد میں حماس کی مرکزی رہ نما ڈاکٹر محمود الزھار نے بھی اس عوامی اجتماع سے خطاب میں حماس کے قیام اور مقاصد پر روشنی ڈالی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.