تحریک حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض اسرائیلی حکام پر دباو ڈال کر مقبوضہ مغربی کنارے اور یروشلم کو صیہونی رنگ میں رنگنے اور یہودی آبادکاری کی سرگرمیاں رکوائے۔
حماس نے اسرائیلی حکام کی جانب سے مغربی کنارے میں سینکڑوں نئے ہاوسنگ یونٹ تعمیر کرنے اور مسجد اقصیٰ کی حدود میں جاری کھدائی کی شدید مذمت کی۔
جمعرات کو جاری کئے جانے والے اس بیان میں فسلطینی اتھارٹی سے بھی اسرائیلی حکام کی ان کاروائیوں کے جواب میں ہر قسم کا سیکیورٹی تعاون اور "مضحکہ خیز مذاکرات” روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
حماس نے فلسطینی اتھارٹی سے اس یہودی آبادکاری کی مہم کے خلاف جرات مند فیصلے کرنے کا کہا اور کسی بھی مبینہ "اقتصادی امن” منصوبے کے فریب میں آنے سے منع کردیا۔
حماس کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام کی یہ وحشیانہ آبادکاری اور صیہونیت میں رنگنے کی سرگرمی کبھی بھی تاریخ بدلنے یا کوئی نئی حقیقی صورتحال قاَئم کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین