رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک فتح کی قیادت بے جا الزام تراشی کے ذریعے قومی مفاہمتی مساعی کو سبوتاژ کررہی ہے۔ انہوں نے عزام الاحمد کی جانب سے جاری کردہ اس بیان کی سختی سے تردید کی کہ دوحہ مذاکرات میں حماس سے مصرکے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عزام الاحمد کا بیان حقائق کے برعکس ہے۔ حماس نے تحڑیک فتح سے یہ مطالبہ ضرور کیا تھا کہ وہ مصرکی سرزمین کو حماس کے خلاف استعمال نہ کرے اور نہ ہی قاہرہ کے اندرونی معاملات میں کسی قسم کی مداخلت کرے۔
ترجمان نے کہا کہ تحریک فتح کی جانب سے الزام تراشی کی سیاست قومی مفاہمت کے لیے نقصان دہ ہے۔ مصرکی سرزمین سے حماس پر الزام تراشی قاہرہ کو حماس کے خلاف استعمال کرنے کی مذموم کوشش ہے۔