(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کا کہنا ہے کہ جمہوری عمل کے ذریعے الجزائر میں ہونے والے صدارتی انتخابات اور ان میں کامیابی پر حماس اور پوری فلسطینی قوم عبدالمجید تبون کو مبارک باد پیش کرتی ہے۔
اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کی جانب سے جاری بیان میں الجزائر کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے نو منتخب صدر عبدالمجید تبون کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جمہوری عمل کے ذریعے الجزائر میں ہونے والے صدارتی انتخابات اور ان میں کامیابی پر حماس اور پوری فلسطینی قوم عبدالمجید تبون کو مبارک باد پیش کرتی ہے، امید ہےکہ الجزائر کے نئے صدر ملک کو درپیش داخلی اور خارجی چیلنجز سے نمٹنے میں کامیاب ہونے کے ساتھ ساتھ فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت جاری رکھیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ الجزائر نے ماضی میں ہمیشہ فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کی حمایت اور آزادی فلسطین کی جدو جہد کی حمایت جاری رکھی جس پرفلسطینی قوم الجزائر کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔