غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے 31 یوم تاسیس کے موقع پر اتوار کو غزہ کی پٹی میں عظیم الشان اجتماع شروع ہوگیا ہے۔ تاسیسی اجتماع میں میں غزہ کے مختلف اضلاع سے شہریوں کی قافلوں کی شکل میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد گاڑیوں اور پیدل آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ حماس کی قیادت بھی غزہ میں جمع ہو رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حماس کے تاسیسی اجتماع کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ حماس کے تاسیسی اجتماع مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 12 بجے شروع ہوگیا۔
حماس کے تاسیسی اجتماع کی انتظامی کمیٹی کے رکن سعد اکریم نے کہا کہ اجتماع میں آنے والوں کے مہمانوں کی رہنمائی کےلیے جگہ جگہ بینرز اور بورڈ لگائے گئے ہیں۔
اس موقع پر مقامی اور غیرملکی صحافیوں کو بھی کوریج کی اجازت دی گئی ہے۔ صحافیوں کے لیے الگ سے گلیری قائم کی گئی۔ توقع ہے کہ حماس کے تاسیسی اجتماع کو 700 صحافی کوریج دیں گے۔ ان میں سے 117 غیرملکی صحافی شامل ہیں۔