• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس نے غزہ کے شہریوں سے رابطے بڑھانے کے لیے عید ملن مہم کا آغاز کردیا

جمعہ 16-08-2019
in حماس, فلسطین
0
حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کا لبنانی حکومت سے فلسطینی محنت کشوں کے خلاف ظالمانہ فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
0
SHARES
8
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کے مظالم کے خلاف برسر پیکار فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کے شہریوں میں رابطے بڑھانے اور محبتوں میں اضافے کے لیے بڑے اور وسیع پیمانے پر عید ملن تقریبات کے آغاز کی  مہم شروع کردی  ،مزکورہ مہم کے تحت حماس کی قیادت غزہ کے 600 خاندانوں سے ملاقات کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ  نے عید ملن کے حوالےسے جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اس مہم کا مقصد جماعت حماس کی قیادت اور عام فلسطینی شہریوں کے درمیان پائے جانے والے فاصلے کم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ میں حماس کے سیاسی شعبے کے صدر یحییٰ السنوار اور غزہ کی پوری قیادت اس مہم میں  بھر پور طریقے سے شرکت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق عید  ملن مہم کے دوران حماس کی قیادت غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران شہریوں کے اجتماعات میں شرکت کرکے انہیں عید کی مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ ان کے مسائل کو جاننے کی کوشش کرے گی اور انکے حل کے لیے موثر تجاویز پیش کرے گی۔

Tags: حماس کی جانب سے عید ملن مہم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.