حماس نے ملائیشیا کی جانب سے حماس کے چھاتہ بردار جنگجوئوں کی ٹریننگ کئے جانے کی اسرائیلی افواہوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ اقدام پرو-غزہ مہمات کو کمزور بنانے کے اسرائیلی پروپیگنڈے کا حصہ ہے۔
حماس نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ایسی اسرائیلی افواہیں کبھی بھی ملائیشیا کی غزہ کے لئے حمایت کو ختم نہیں کرسکتی ہیں۔ بیان میں فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کی مذمت پر ملائیشین موقف کی تعریف کی۔
"فلسطینی مزاحمت کو یہ حق حاصل ہے وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا جواب دیں۔ یہ حق تمام بین الاقوامی قوانین میں بیان کیا گیا ہے۔
حماس کا یہ بیان اسرائیلی داخلہ تنظیم شاباک کی جانب سے اس دعویٰ کے بعد سامنے آیا ہے کہ ملائیشیا نے حماس کے جنگجوئوں کو پیرا گلائڈنگ کی تربیت دی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
