(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس رہنما نےکہا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی طرف سے حماس کے رہنماؤں کی گرفتاری فلسطینی انتخابات کی روک تھام کے لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی ریاست اسرائیل میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما جمال الطویل کی صہیونی فوج کے ہاتھوں حراست میں لیے جانے کے چند گھنٹے بعد رہائی کے موقع پر دیے گئے بیان کے مطابق جمال الطویل نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں حماس رہنماؤں کے خلاف اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے بلا جواز گرفتاریوں کے پیچھے فلسطینی انتخابات پر عمل درآمد روکنے کی کوشش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل قابض فوج کی جانب سے اس طرح کی کارروائیاں اس بات کا یقین دلاتی ہیں کہ صہیونی حکام فلسطینی سیاسی جماعتوں کے اتحاد اور اس سے حاصل ہونے والے نتائج سے خود زدہ ہے جس کے باعث مغربی کنارے میں حماس کے رہنماؤں، کارکنوں اور سابق قیدیوں کے خلاف گرفتاریوں کی مہم کا آغاز کیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ حماس رہنما جمال الطویل کوصہیونی فوج نے گذشتہ روز حراست میں لیتے ہوئے تفتیش مرکزمنتقل کر دیا تھا جہاں سے پوچھ گچھ کے چند گھنٹے گزارنے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔