• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس اور الفتح میں صلح مصر نے کرائی : عرب اخبار کا دعویٰ

اتوار 27-04-2014
in حماس
0
plf misr
0
SHARES
0
VIEWS

 

برطانیہ کے شہر لندن سے شائع ہونے والے ایک عربی اخبار "القدس العربی” نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ حال ہی میں فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” اور صدر محمود عباس کی جماعت الفتح کے درمیان صلح کرانے میں مصری انٹیلی جنس کا کلیدی کردار ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کی قیادت کو قومی حکومت کی تشکیل اور پارلیمانی انتخابات کے لیے تیاریوں پر قاہرہ حکومت نے تیار کیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اپنی تازہ اشاعت میں اخبار "القدس العربی” نے لکھا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے مفاہمت کا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا۔ جو کچھ بھی ہوا سب اچانک تھا، کیونکہ مصر نے حماس کے لیڈر موسیٰ ابو مرزوق کو غزہ بھیجا اور ساتھ ہی فتح کی قیادت کو بھی مفاہمتی بات چیت کے لیے اپنا وفد غزہ روانہ کرنے کا کہا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کو مفاہمت پر قائل کرنے میں مصری انٹیلی جنس حکام کا بنیادی کردار ہے۔ دونوں جماعتوں کی طرف سے اچانک ہی مفاہمتی مذاکرات کا اعلان کیا گیا۔ رام اللہ سے پانچ رکنی وفد غزہ پہنچا اور ایک ہی دن کے اجلاس میں مصالحتی معاہدے پر اتفاق کرلیا گیا۔

اخبار مزید لکھتا ہے کہ مصر اپنے سیاسی مفادات کی خاطر متحارب فلسطینی جماعتوں الفتح اور حماس کو ایک دوسرے کے قریب لانا چاہتا ہے۔ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے بارے میں سخت موقف رکھتی ہیں لیکن حال ہی میں مصر کی مداخلت سے دونوں نے ایک دوسرے کے بارے میں لچک دار پالیسی اختیار کی ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.