• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس اور اسلامی جہاد کا اسرائیل کےخلاف مسلح جدو جہد جاری رکھنے پر اتفاق

پیر 09-02-2015
in حماس
0
plf agreed-to-continue
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کی دو بڑی مذہبی سیاسی اور عسکری تنظیموں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” اور اسلامی جہاد نے صہیونی ریاست کے خلاف مسلح‌جدو جہد جاری رکھنے اور قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے پراتفاق کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں حماس اور اسلامی جہاد کے مرکزی قائدین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صہیونی ریاست کے منظم جنگی جرائم کا مقابلہ کرنے، صہیونی توسیع پسندی کی روک تھام، بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے لیے جدو جہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا کو جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس اور اسلامی جہاد فلسطین میں قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے  کے ساتھ ساتھ سیاسی اور عسکری میدان میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں‌ گی۔

بیان میں فلسطینی سیاسی قوتوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گروہی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھائیں۔ بیان میں قومی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی کے شہریوں کے مسائل کے حل اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا اہتمام کیا جائے۔

دونوں فلسطینی جماعتوں نے عرب ممالک میں  عدم مداخلت کی پالسیسی پر قائم رہنے کا بھی عزم کیا اور کہا کہ حماس اور اسلامی جہاد کسی دوسرے عرب یا اسلامی ملک  کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں گی بلکہ فلسطینیوں کے آئینی حقوق کی حمایت کرنے والے تمام ممالک کے ساتھ یکساں بردارانہ اور دوستانہ تعلقات قائم رکھے جائیں گے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.