(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین کی مزاحتمی تحریک حماس اور اسلامی جہاد کے رہنماؤ ں کی ملاقات ہوئی ، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا صیہونی ریاست کے کی دہشتگردی کے خلاف متحدہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں جماعتیں فلسطینی کی آزادی کے جددوجہد میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ہیں غاصب دشمن کے خلاف ایک صف میں کھڑی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی جہاد کے سیاسی شعبے کے رکن یوسف الحسینی نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی مزاحمتی جماعت اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے دیگر تمام فلسطینی مزاحمتی گروپوں بالخصوص حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ساتھ مضبوط ، دیر پا اور باہمی تعاون پرمبنی تعلقات قائم ہیں، دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات میں رخنہ ڈالنے اور بگاڑ پیدا کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونےدی جائے گی۔
یوسف الحسینی کا مزید کہنا تھا کہ غزہ مزاحمت کا ارتکاب صہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے پر ہے، دشمن اپنی چالوں اور دھوکہ ہی کی سازشوں میں کسی صورت میں کامیاب نہیں ہوسکے گا۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران 34 فلسطینیوں کو شہید اور ایک سو سے زاید کو زخمی کردیا تھا۔