• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پی ایل او

حماس انتخابات کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہتی، خلیل الحیہ

جمعہ 29-01-2021
in پی ایل او, حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
حماس انتخابات کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہتی، خلیل الحیہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس رہنما کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کا انتخابات میں حصہ لینا فلسطینی دھڑوں میں پائے جانے والے انتشار کو ختم کرنے میں مدد دے گا، فتح بھی انتشار کو ختم کرنے کے لیے لچک دکھائیں۔

مقبوضہ فلسطین کے سرکاری ٹی وی چینل الاقصیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فلسطین میں انتخابات میں حصہ لینے کو قومی مصالحتی عمل کا حصہ سمجھتی ہے، حماس کا انتخابات میں حصہ لینا فلسطینی دھڑوں میں پائے جانے والے انتشار کو ختم کرنے میں مدد دے گا اوروہ اس حوالے سے انتخابات کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہتی۔

خلیل الحیہ نے کہا کہ ان کی جماعت نے فلسطین مں انتخابات کے انعقاد کے لیے اپنےموقف میں لچک دکھائی۔

ایک سوال کے جواب میں خلیل الحیہ نے کہا کہ فلسطین کے سیاسی امور میں دستوری عدالت کی مداخلت سے انتخابی عمل متاثر ہوسکتا ہے جو انتخابات کو خطرے میں ڈال سکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک فتح کے رہنماؤ ں نےبھی حماس کے اس خدشے سے اتفاق کیا ہےکہ فلسطین کی دستوری عدالت کو انتخابات کےعمل میں مداخلت سے باز رہنا ہوگا۔

واضح رہےکہ وسط جنوری کو فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے  22 مئی کو فلسطین میں عام انتخابات کرانے، 31 جولائی کو صدارتی انتخابات اور 31 اگست کو نیشنل کونسل کے انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔

Tags: اسلامی مزاحمتی تحریک حماستحریک فتحخلیل الحیہصدر محمود عباسمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.