(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس امیدوار ناجح عاصی کی گرفتاری کی مذمت کر تے ہیں اور بتا دینا چاہتے ہیں کہ انتخابات کو ناکام بنانے کیلے اسرائیل کی دہشت گردی ہمیں انتخابات سے باز نہیں رکھ سکتی۔
مقبوضہ فلسطین میں قابض صیہونی ریاست اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے رام اللہ میں صہیونی فوج کے ہاتھوں امیدوار ناجح عاصی کو ان کے گھر سےغیر قانونی گرفتاری کی مذمت کر تے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ فلسطینی انتخابات کو ناکام بنانے کے لیے اسرائیل کی دہشت گردی فلسطینی عوام اور رہنماؤں کا پیچھا کررہی ہے لیکن ہم یا ہماری عوام ان ہتھکنڈوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج کے اسپیشل یونٹوں کے ذریعے حماس رہنماؤں سمیت خاص طور پر القدس کے عوام کے خوفناک اغوا نے فلسطینی انتخابات کوملتوی کرانے کی اسرائیل کی مجرمانہ پالیسی کی تصدیق کی ہے۔