(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ‘حماس’ کے رہ نما اور سابق فلسطینی وزیر”وصفی قبھا” نےمشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی "جیسن گرین بیلٹ” کے استعفیٰ کو "صدی کی ڈیل” کی ناکامی کا نیا ثبوت قراردیا ہے۔
اپنے ایک جاری بیان میں ان کا کہنا ہے کہ مشرقی وسطیٰ کیلئے امریکی ایلچی جیسن گرین بیلٹ کی جانب سے استعفیٰ کا اعلان مسئلہ فلسطین پر امریکی ناکامی اور تذبذت کی واضح دلیل ہے، انھوں نے کہا امریکی ایلچی ہماری قوم اور ان کے ناگزیر حقوق ختم کرنے کا ذمہ دار اور فلسطینی قوم کا دشمن ہے۔ اس کےاستعفے پر کسی کو افسوس نہیں۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کا اتحاد اور جامع مزاحمت پر عمل پیرا رہنا وہ چٹان ہے جس پر فلسطینی کاز کو ختم کرنے کی تمام سازشیں سازشیں بکھر رہی ہیں۔