• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 11 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

جو ملک بھی اسرائیل کی گود میں بیٹھے گا وہ خود کو خطرے میں ڈالے گا،اسماعیل ھنیہ

منگل 13-10-2020
in حماس, خاص خبریں, فلسطین
0
جو ملک بھی اسرائیل کی گود میں بیٹھے گا وہ خود کو خطرے میں ڈالے گا،اسماعیل ھنیہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ عرب حکمرانوں ‌نے فلسطینی قوم کو فراموش کر دیا مگر عرب اقوام فلسطینیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں ‌گی، اسرائیل کو ریاست تسلیم کرنے والے عرب ملکوں کو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔

ترکی کے شہر استنبول میں ‘مڈل ایسٹ آئی’ ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں  اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ غاصب اور قابض صہیونی ریاست کو ایک آئینی ریاست تسلیم کر کے عرب ممالک نے بہت بڑا ظلم کیا ہے مگر ایسے عرب ملکوں کو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔

انھوں نےکہا کہ جو ملک اسرائیل کی گود میں بیٹھے گا وہ خود کو خطرے میں ڈال دے گا، عرب ممالک کے بعض حکمرانوں نے اسرائیل کے ساتھ دوستی کرکے سنگین غلطی اور تاریخ کا بدترین دھوکہ کیا ہے۔

اسماعیل ھنہ نے کہا کہ عرب حکمرانوں ‌نے فلسطینی قوم کو فراموش کر دیا مگر عرب ممالک کی اقوام فلسطینیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں ‌گی۔ اسرائیل کا مقصد عرب ممالک کے ساتھ دوستی استوار کر کے ایران کے قریبی علاقوں میں اپنی بالادستی قائم کرنا ہے۔ انہوں ‌نے عرب حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس لیے گھاٹے میں ہیں کیونکہ ہم آپ کے نظریے کو نہیں مانتے’۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ اگر اسرائیل نے غزہ کے علاقے پر حملہ کیا تو حماس پوری طاقت سے اس کا جواب دے گی۔ انہوں ‌نے خبردار کیا کہ آئندہ ہونے والی کوئی بھی جنگ صہیونی ریاست کو بہت مہنگی پڑے گی۔

Tags: اسماعیل ھنیہحماسصیہونی ریاستعرب غدار ممالکمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.