فلسطین کی سب سے بڑی سیاسی جماعت تحریک حماس نے شیخ علامہ یوسف قرضاوی کی سربراہی میں عالم اسلام اور عالم عرب کے جید اور کبار علماء کرام کے وفد کی غزہ آمد کے موقع پر ایک بڑی عوامی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حماس کے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ایک اعلی عہدیدار اشرف زاید نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو اپنے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ حماس نے علماء اسلام کے اس وفد کی آمد کے موقع پر اس کے بھرپور استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
ڈاکٹر یوسف قرضاوی نے غزہ اور فلسطین کی حمایت میں بے پناہ کوششیں کی ہیں۔ انہوں امت مسلمہ کو مسجد اقصی اور القدس کی آزادی کے لیے تیار کیا۔
انہوں نے کہا کہ شیخ قرضاوی کا یہ دورہ غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کی ان کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ ان کا یہ دورہ فلسطینی مزاحمتی تحریک کےساتھ اظہار یک جہتی کے لیے بھی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ تقریب کا انعقاد شام ساڑھے پانچ بجے ہوگا۔ یہ تقریب معزز علمائے کرام کے استقبال اور مسجد اقصی کی حمایت میں ہوگی۔
زاید نے توقع ظاہر کی کہ عالم اسلام کے جید عالم شیخ قرضاوی بدھ کی شام ہی غزہ پہنچ جائیں گے۔ حماس نے اس وقت بھی ان کے استقبال کی بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں۔
شیخ قرضاوی کے دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ فلسطینی اسیران، شہداء اور زخمیوں کے گھروں کا دورہ کرینگے گے۔ انہیں اسرائیلی جارحیت میں تباہ ہونے والی علاقوں کا معائنہ کروایا جائے گا۔ جمعہ کے روز وہ غزہ سٹی کی سب سے بڑی مسجد العمری میں خطبہ جمعہ دینگے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلساطین