مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز تیونسی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر السبسی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین ان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم پر اسرائیل کے مظالم کی ہر فورم پر مذمت کی جائے گی اور فلسطینیوں کے حقوق کے لیے کی جانے والی مساعی میں ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔
دوسری جانب حماس نے تیونس کے نو منتخب صدر قاید السبسی کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نو منتخب صدر نے تیونسی قوم کی ضمیر کے مطابق ایک درست فیصلہ کیا ہے۔ تیونسی صدر کی جانب سے مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت کے اعلان سے فلسطینی قوم میں خوشی اور اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے۔
حماس نے تیونس میں سیاسی تبدیلی کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ الباجی قاید السبسی کی قیادت میں تیونس جمہوریت، ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین