اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن عزت الرشق نے مقبوضہ فلسطینی شہر تل ابیب میں ایک فلسطینی کے خنجر سے یہودی آباد کاروں پر حملے کے واقعے کو صہیونی ریاست کی منظم ریاستی دہشت گردی کا فطری ردعمل قرار دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عزت الرشق نے یہودی آباد کاروں پرحملے کو’جرات مندانہ‘ اور بہادرانہ کارروائی قراردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر پوسٹ کیے گئے اپنے ایک بیان میں عزت الرشق کا کہنا تھا کہ فلسطینی نوجوان کا یہودیوں کی بس میں گھس کریہودی آباد کاروں کو حملے کا نشانہ بنانا اسرائیلی ریاست کے جنگی جرائم کا فطری رد عمل ہے۔
خیال رہے کہ بدھ کو علی الصباح تل ابیب میں ایک بس میں گھس کر فلسطینی خنجر بردار نے خنجر کے پے درپے وار کر کے کم سے کم سولہ یہودیوں کو زخمی کر دیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین